اہم پاکستانی خبریں

پاکستان اور ایران کے درمیان بحری تعاون کے فروغ پر زور

شیعہ نیوز: پاکستان میں ایران کے سفیر اور پاکستانی بحریہ کے کمانڈر نے ایک باضابطہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی تازہ ترین صورت حال بالخصوص بحری شعبے میں تعاون کو وسعت دینے کے نئے مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

بدھ کو پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ مطابق ایڈمرل نوید اشرف نے اسلام آباد میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔

اس موقع پر پاک بحریہ کے آپریشنل اور ٹریننگ ونگ کے عہدیداروں کے علاوہ پاکستان میں متعین ایران کے ملٹری اتاشی کرنل محمد محسن شہابی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سپہ سالار مزاحمت شہید القدس کمانڈر یحییٰ سنوار کی وصیت

فریقین نے ایران اور پاکستان کی بحریہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ کی نئي راہوں کا تفصیل سے جائزہ لیا۔

حالیہ برسوں کے دوران ایران اور پاکستان کے درمیان فوجی، دفاعی اور میری ٹائم سلامتی کے شعبوں میں تعاون اور اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ سال دسمبر میں پاک بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل نوید اشرف نے ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی سے تھائی لینڈ میں بحر ہند کے ساحلی ملکوں کے نیول کمانڈروں کی کانفرنس کے موقع پر ملاقات اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

21 اگست 2021 کو اس وقت کے پاکستانی بحریہ کے کمانڈر نے تہران کا دورہ کرکے اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button