
دشمنوں کو ایران کی بہت سی فوجی صلاحیتوں کی اطلاع تک نہیں، جنرل علی فدوی
شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل علی فدوی نے کہا ہے کہ ایران کے دشمنوں کو ہماری زیادہ تر فوجی صلاحیتوں کی اطلاع تک نہیں ہے اور انہیں اس وقت اس کا پتہ چلے گا جب اسے فوجی کارروائیوں میں اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔
جنرل علی فدوی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی تشکیل کی سالگرہ کے موقع پر کہا کہ ایران کی بہت سی صلاحیتوں کا دشمن اندازہ تک نہیں لگا سکتے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج جان بوجھ کر بچوں اور خواتین کو قتل اور انہیں بھوکا مار رہی ہے، البرش
انہوں نے کہا کہ اس ملک اور قوم کے دشمنوں نے گزشتہ 46 سال سے ایران کے مقابلے میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کی جبکہ ان کے اعتراف کے مطابق ایران روز بروز طاقتور سے طاقتورتر ہوتا جا رہا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر نے سپاہ پاسداران انقلاب کی تشکیل کو خدا کا خاص لطف و کرم قرار دیا اور کہا کہ یہ فوج انقلاب کے دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی رہے گی۔