جبری گمشدگیاں سخت تشویشناک ہیں، شاہد رضا
شیعہ نیوز:ملک بھر میں محب وطن بیٹوں کی جبری گمشدگیاں سخت تشویشناک ہیں۔ آئے روز جوانوں کو بلا جرم و خطا غیر قانونی طور پر غائب کرکے فیملی اور پوری ملت کو پریشان کرنا ملکی مفاد میں نہیں۔ ان افراد نے کوئی جرم کیا ہے تو ملک کی معزز عدالتوں میں پیش کرکے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی امامیہ کونسل گلگت کے جنرل سیکرٹری شاہد رضا نے کونسل آفس میں ایک غیر معمولی اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا اس ملک میں سینکڑوں کم سن بچے، پاک فوج، سیکورٹی اہلکار اور ہزاروں بے گناہ شہریوں کے قاتل آزاد اور دوسری طرف محب وطن شہریوں کو جبری طور پہ لاپتہ کر دینا سمجھ سے بالا تر ہے۔ انہوں نے وزیراعظم، آرمی چیف اور چیف جسٹسں آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جبری گمشدہ افراد کی فوری بازیابی کیلئے اقدامات کر کے ملت میں پائی جانے والی بے چینی دور کریں۔