ایم ڈبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
ملاقات میں ضلع کرم میں فائرنگ کے واقعات اور جھڑپوں اور اس میں ہونے والے جانی نقصان و عوامی مشکلات سے تفصیل سے آگاہ کردیا ہے جس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے افسوس کا اظہار کیا
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن قومی اسملبی و پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں ضلع کرم میں فائرنگ کے واقعات اور جھڑپوں سے پیدا شدہ حالات سے آگاہ کردیا۔
بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم انجنیئر حمید حسین نے کہا کہ وزیراعظم شہباز سے ملاقات میں ضلع کرم میں فائرنگ کے واقعات اور جھڑپوں اور اس میں ہونے والے جانی نقصان و عوامی مشکلات سے تفصیل سے آگاہ کردیا ہے جس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور ضلع کرم میں ہونے والے جانی نقصانات کا سخت نوٹس لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ ڈی چوک پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا رد عمل
انجینئر حمید حسین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے پائیدار امن کے قیام کے لئے فوری اقدامات کا وعدہ کیا ہے انجینئر حمید حسین نے کہا ہے کہ بد امنی کے واقعات سے ضلع کرم میں جہاں عوام مشکلات کا شکار ہیں وہاں علاقے کی تعمیر و ترقی پر بھی برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں عوام مل کر شرپسند عناصر کی کوشسوں کو ناکام بنائیں