مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اردوغان کی دوغلہ پالیسی آشکار، اسرائیل سے تعلقات بہتر کرنے کا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ترکی اسرائیل اور مصر کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو بہتر کرنے کا خواہاں ہیں۔

خبررساں ایجنسی آناتولی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ترکی اسرائیل اور مصر کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو بہتر کرنے کا خواہاں ہیں۔

ترک صدر نے کہا کہ ترکی نے امارات کے ساتھ تعلقات بہتر کرلئے ہیں جبکہ ترکی اب اسرائيل اور مصر کے ساتھ بھی تعلقات بہتر کرنے کا خواہاں ہے۔ متحدہ عرب امارات نے ترکی میں دس ارب ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ پیش کیا ہے جس پر عمل کر کے ایک مختلف مستقبل کی تعمیر کریں گے۔ ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پچھلے ہفتے اربوں ڈالر معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button