یورپی یونین کا غزہ میں شہری انفراسٹرکچر کی مسلسل تباہی پر اظہار تشویش
شیعہ نیوز: یورپی یونین کے خارجہ امور اور سکیورٹی سے متعلق امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے غزہ اور رفح گورنری میں اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلسل کی جانے والی تباہی اور بہت بڑی تعداد میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
یورپی یونین کے اعلی عہدے دار نے اس امر کا اظہار پیر کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کیا ہے۔
انہوں نے کہا اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلسل اور انتھک انداز میں کی جانے والی شہری سہولتوں کی تباہی کی جا رہی ہے، حتی کہ رفح میں پانی صاف کرنے کے لیے لگے ٹریٹ منٹ پلانٹس کو بھی تباہ کیا جا رہا ہے۔ اگرچہ یہ واٹر ٹریٹ منٹ پلانٹس صرف پینے کا پانی فراہم کرنے کے لیے ہیں جو ایک انتہائی بنیادی انسانی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اہل بیت کے عشق سے سرشار پاکستانی زائرین کی خدمت اعزاز ہے، کمانڈر سپاہ پاسداران سیستان و بلوچستان
یورپی یونین کے رہنما نے انسانی تباہی و بحران کے مسلسل جاری رکھنے کو بھی قابل تشویش کہا ‘ اس سے ہر آنے والا دن تباہی لا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا جنگ زدہ غزہ میں وبائی امراض پھوٹ رہی ہیں۔ فلسطینی بچے بطور خاص ان وبائی و دیگر امراض سے سب سے زیادہ نشانہ زیادہ تر فلسطینی بچے بن رہے ہیں۔
واضح رہے اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ میں سات اکتوبر سے جنگ جاری ہے۔ جبکہ رفح پر اسرائیلی فوج نے اپنا زمینی حملہ سات مئی سے شروع کیا تھا۔