مشرق وسطی

اہل بیت کے عشق سے سرشار پاکستانی زائرین کی خدمت اعزاز ہے، کمانڈر سپاہ پاسداران سیستان و بلوچستان

شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی سیستان و بلوچستان کے سربراہ جنرل احمد شفائی نے زاہدین میں پاکستانی زائرین کی خدمت پر مامور اربعین کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کے دوران کہا کہ زائرین حسینی کی خدمت ایران مخصوصا سیستان و بلوچستان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ زائرین کی خدمت نصیب ہونے پر ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ خدمت کا یہ موقع ہمیں مومنین کی دعاؤں کی بدولت ملا ہے لہذا خدمت کے علاوہ کوئی اور ہدف ذہن میں رکھنا غلط ہے۔

جنرل شفائی نے کہا کہ زائرین کرام کی خدمت کا سلسلہ صفر سے شروع ہوا اور آج اس مقام پر پہنچا ہے اور پورے ملک میں وسیع پیمانے پر خدمت کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین اہل بیت کے حقیقی عشق سے سرشار ہیں۔ ان کی خدمت کی ہمیں توفیق نصیب ہوئی ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب زائرین کی خدمت کے لئے اپنی تمام تر توانائیوں کو استعمال کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button