دنیا

یورپی یونین کا حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے نتائج کی بابت انتباہ

شیعہ نیوز: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ سے پورا علاقہ بحران کا شکار ہو جائے گا۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے شہرلکزمبورگ میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے اختتام پر کہا کہ علاقے میں جنگ کا دائرہ بڑھنا باعث تشویش ہے اور ہم اسرائیل و حزب اللہ کے درمیان مقابلہ آرائی روکنے کے لئے امریکہ و فرانس کی فعال کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ لبنان، یورپی یونین کی حمایت پر بھروسہ کر سکتا ہے جووف بورل نے کہا کہ غزہ کے لئے انساندوستانہ امداد کے قافلے غزہ کی سرحد پر صف لگائے کھڑے ہیں، غزہ کے اندر قحط و بھوک مری بڑھتی جا رہی ہے، پانچ سال سے کم عمر کے آٹھ ہزار سے زیادہ بچے ناقص غذا اور غذائی قلت کا شکار ہيں اور غزہ کے اندر کھانے پینے کی چیزیں بھیجنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عید غدیر تمام مسلمانوں کی عید ہے، غدیر کو شیعہ سنی اختلافات کا باعث نہیں بنانا چاہئے، رہبر معظم

انہوں نے کہا کہ یہ صورت حال یورپی یونین کے رکن تمام ممالک کے لئے باعث تشویش ہے اور ہمیں غزہ کے اندر غذا و خوراک پہنچانے کے لئے دباؤ جاری رکھنا چاہئے لیکن جنگ بندی کے بغیر یہ ممکن نہيں ہوگا۔

انہوں نے اسی بنیاد پر یورپی کونسل اور اسرائیل کے قالب میں یورپی یونین اور صیہونی حکومت کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ اجلاس کے انقعاد پر اتفاق رائے پیدا ہونے کی خبر دی تاکہ یورپی فریق غزہ میں انسانی صورت حال کے سلسلے میں اپنی تشویش کو بیان کر سکیں۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا کہ یہ ایک معمول کا اجلاس نہيں ہوگا اور واضح ہے کہ ہمارے پاس اجلاس میں پیش کرنے کے لئے بہت ہی اہم موضوعات موجود ہيں۔

انہوں نے اپنے بیان کے دوسرے حصے میں تحریک حماس اور بقول ان کے غرب اردن کے انتہاپسند اسرائیلیوں کے خلاف پابندیاں بڑھانے کے لئے یورپی سفارتکاروں کے درمیان سیاسی سمجھوتے کی خبر دی اور کہا کہ یہ دستاویز جلد ہی منظور ہوجائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button