
یوریشن اکنامک یونین کا ایران کے ساتھ تجارتی معاہدہ،80 فیصد ٹیرف ختم
شیعہ نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران اور یوریشین اکنامک یونین کے درمیان تجارتی معاہدہ 15 مئی سے نافذ العمل ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق یوریشین اکنامک کمیشن نے پیر کو ایف ٹی اے کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسے توقع ہے کہ اس معاہدے سے شریک ممالک کے درمیان تجارت کو $12 بلین تک بڑھا دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مزاحمت کی جوابی کاروائیوں کا پھر سے آغاز ہوگا، صیہونی ذرائع
اس اقتصادی بلاک کے بیلاروس، قازقستان، روس، کرغزستان اور آرمینیا رکن ہیں، جب کہ ایران مبصر ممالک میں شامل ہے۔
یوریشین اکنامک یونین کا یہ اعلان ایران اور EAEU کے درمیان ایف ٹی اے پر باضابطہ طور پر دستخط کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔
ایف ٹی اے کا مقصد حساس شعبوں کے لیے ٹیرف میں بتدریج کمی کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے ایران اور ای اے ای یو کے رکن ممالک کے درمیان 80 فیصد سے زائد تجارتی اشیا پر ٹیرف کو ختم کرنا ہے۔