غزہ میں اسرائیلی فورسز کو تھکاوٹ اور شکست کا سامنا ہے، صہیونی ذرائع ابلاغ
شیعہ نیوز: صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ غزہ میں مجاہدین کے حملوں کی وجہ سے اسرائیلی فورسز کے حوصلے پست ہوچکے ہیں۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں اسرائیلی فورسز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غرب اردن میں اسرائیلی فورسز کے خلاف متعدد کاروائیاں
صہیونی چینل 13 نے غزہ میں اسرائیلی فوج کو درپیش مشکلات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان یونس اور غرہ کے دیگر علاقوں میں تعیینات اسرائیلی فوجیوں کے چہروں سے تھکاوٹ اور شکست کے آثار ظاہر ہورہے ہیں۔ گفعانی اور دیگر فوجی بریگیڈز غزہ کی دلدل میں پھنسنے کے بعد سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔
خان یونس میں شدید حملوں کے باوجود اسرائیلی فورسز پیشقدمی نہیں کرسکی ہیں۔ فلسطینی مجاہدین کے حیران کن حملوں کی وجہ سے صہیونی فوج پرانے ٹینک استعمال کرنے پر مجبور ہے۔ حالیہ ہفتوں کے دوران مقاومت نے شدید ضربیں لگائی ہیں۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کو غزہ کے شمال اور جنوب دونوں میں ہتھیار اور جنگی آلات کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ چھے مہینے حملہ کرنے کے باوجود صہیونی فورسز غزہ کے شمال اور جنوب میں دلدل میں پھنسی ہوئی ہیں۔