مشرق وسطی

غرب اردن میں اسرائیلی فورسز کے خلاف متعدد کاروائیاں

شیعہ نیوز: فلسطینی مجاہدین نے غرب اردن کے کئی مقامات پر صہیونی فورسز کے خلاف کاروائیاں کی ہیں۔

شہاب نیوز نے کہا ہے کہ غرب اردن میں فلسطینی مجاہدین نے کئی مقامات پر غاصب صہیونی فورسز کے خلاف کاروائیاں کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی مجاہدین نے نابلس کے مغربی قصبے زواتا میں صہیونی فورسز پر فائرنگ کی جس کے نتیجے دشمن عقب نشینی پر مجبور ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حکومت یرغمالیوں کے تابوت وصول کرنے کی خواہشمند ہے، ابوعبیدہ

دوسری جانب شہداء الاقصی بریگیڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ تنظیم کے جوانوں نے غرب اردن کے مختلف مقامات پر اسرائیلی سیکورٹی فورسز کے خلاف آپریشن کیا ہے۔ نابلس کے جنوب میں واقع صہیونی فوجی مرکز کے نزدیک جاکر مجاہدین نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔

نابلس کے مشرقی علاقے میں بھی اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر تعیینات اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی ہے۔ فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔

دراین اثناء غرب اردن کے علاقے قیلقیلیہ میں بھی صہیونی فوجی اڈے پر مجاہدین کے حملے کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button