
یورپی یہودی ربیوں کے سربراہ کی مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی
شیعہ نیوز: یورپی ممالک میں قائم یہودیوں مذہبی لیڈروں کی تنظیم کے سربراہ نے یورپی حکومتوں اور عوام کو مسلمانوں کے خلاف نفرت پر اکسانے کی مذموم مہم شروع کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مشہور یہودی ربی پنہاس گولڈشمیڈٹ نے یورپی ممالک کو مساجد کی نگرانی اور مسلمانوں پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ مسلمان تارکین وطن اور مقامی مسلمانوں کے خلاف سخت اقدامات پر زور دیا۔
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پیر کے روز پیش آنے والے واقعے کے ردعمل میں یہ بات یورپی ربیوں کی کانفرنس کے صدر ربی پنہاس گولڈشمیڈٹ نے کہا کہ یورپی ممالک کے پاس مسلمانوں کو کنٹرول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
یہودی ربی نے مزید کہا کہ یورپی حکومتیں مُسلمانوں اوران کی عبادت گاہوں پر نظر رکھیں۔ مساجد میں آنے جانے والوں کی چھان بین کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عبادت گاہوں میں آنے والے مسلمان کسی کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔
گولڈسمٹ نے مساجد اور دیگر عبادت گاہوں میں فروغ پانے والے مواد کی تفتیش کی اہمیت کے ساتھ ساتھ ان کے مالی وسائل کی بھی چھان بین پر زور دیا۔
انہوں نے مذہبی رہنماؤں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ یورپ میں مقامی طور پر انتہا پسندی سے نمٹںے کے لیے حکومتوں کے ساتھ تعاون کریں۔