دنیا

یورپی پارلیمنٹ نے فلسطینیوں کی امداد روکنے کی تجویز مسترد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یورپی پارلیمنٹ نے فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی امداد روکنے کے لیے پیش کی گئی تجویز کثرت رائے سے مسترد کردی۔

اس تجویز میں کہا گیا تھا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کی ذمہ دار ’’اونروا‘‘ ریلیف اینڈ ورک ایجنسی کی امداد 2020ء سے بند کردی جائے۔

یورپی پارلیمنٹ کی کریسچین ڈیموکریٹک گروپ کی رکن آنا فوٹگا نے تجویز پیش کی تھی کہ یورپی ممالک سنہ 2020ء سے ’’اونروا‘‘ کی 100 ملین یورو کی مالی امداد بند کردیں کیونکہ یہ رقم بد انتظامی کی نذر ہو رہی ہے۔

برسلز میں فلسطینی ہائی کمیشن کے معاون عادل عطیہ نے فلسطین کے سرکاری ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہودی لابی اور امریکی حکومت کے زیراثر شخصیات کی طرف سے یورپی پارلیمنٹ پر فلسطینی پناہ گزینوں کو دی جانے والی امداد روکنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے مگر یورپی پارلیمنٹ نے یہ تجویز مسترد کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button