بائیڈن کو مشرق وسطیٰ کی کشیدگی صورتحال پر امریکی قومی سلامتی کی بریفنگ
شیعہ نیوز: امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس کے ساتھ امریکی قومی سلامتی کی ایک ٹیم کی ملاقات کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں وائٹ ہاؤس نے کہا کہ قومی سلامتی کی ایک ٹیم نے بائیڈن و ہیرس کو "ایران اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے لاحق خطرات” سے آگاہ کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق اس ملاقات میں بائیڈن و ہیرس کو عین الاسد پر ہونے والے گذشتہ شب کے میزائل حملوں اور اس کا جواب دینے کی ضرورت کے بارے بھی آگاہ کیا گیا۔
وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا ہے کہ بائیڈن و ہیرس کو اسرائیل کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے تازہ ترین امریکی فوجی کوششوں کے بارے بھی آگاہ کیا گیا جبکہ قومی سلامتی کی ٹیم نے بائیڈن و ہیرس کو مشرق وسطی میں کشیدگی کو کم کرنے اور (غزہ میں) جنگبندی کے حصول کے لئے کی جانے والی سفارتی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔ کینیڈین خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے بھی اس بارے امریکی حکام سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے امریکی قومی سلامتی کی ٹیم نے بائیڈن کو مطلع کیا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ ایران اسرائیل پر کس وقت حملہ کر سکتا ہے