مشرق وسطی

اسرائیل کے جنگ بندی معاہدے کے بعد بھی غزہ پر حملے جاری، 73 فلسطینی شہید

شیعہ نیوز: اسرائیلی حکومت نے جنگ بندی کے معاہدے کے بعد سے کم از کم 73 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، تازہ ترین جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 20 بچوں اور 25 خواتین سمیت کم از کم 73 فلسطینی شہید اور 230 سے ​​زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یہ سیز فائر نہ صرف فلسطینی عوام کی کامیابی ہے بلکہ پوری امت مسلمہ اور دنیا کے تمام آزاد لوگوں کیلئے ایک روشن مثال ہے،سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

واضح رہے کہ گزشتہ رات قطر کے وزیر خارجہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا باقاعدہ اعلان کیا، تاہم غاصب رجیم نے جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے باوجود غزہ پر حملے کئے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید جب کہ سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں اور افوس ناک بات یہ ہے کہ ثالثی ممالک قاتل رجیم کی جارحیت کو روکنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button