مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

چھے سال کے بعد بھی یمنی جوانوں کے حوصلے بلند

شیعہ نیوز۔یمن کے نہتے اور بے دفاع عوام پر مسلط کردہ جنگ کو چھے سال کا عرصہ گزرنے کے باوجو یمنی جوانوں میں وطن کے دفاع جذبہ ماند نہیں پڑا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جیزان میں تیل کی سپلائی کے ایک مرکز کے نزدیک یمن کے حوثیوں نے دھماکہ خیز مادے سے لدی دو کشتیوں کو دھماکہ سے اڑا دیا۔

یہ اطلاع سعودی عرب کی وزارت توانائی کے ایک ترجمان نے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے سبب وہاں آگ لگ گئی۔

انہوں نے گذشتہ شب الاخباریہ نیوز چینل کو بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول سے دو کشتیوں میں دھماکہ کئے جانے کی وجہ سے جیزان میں واقع تیل کی سپلائی مرکز کے قریب آگ بھڑک اٹھی، جسے بجھایا جارہا ہے۔ اس واقعہ میں کسی کے متاثر ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

سعودی عرب کی توانائی کی وزارت نے اس واقعہ کے ساتھ ساتھ دیگر اہم مقامات پر حوثیوں کے حملوں کا اعتراف کیا ہے۔ واضح رہے سعودی عرب نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اپنے پٹھو مفرور صدر منصور ہادی کو اقتدار میں لانے کے لئے یمن کے نہتے عوام پر ایک غیر مساوی جنگ مسلط کر رکھی تاہم سات سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود اسے اپنے اس مقصد میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close