مشرق وسطی

صیہونیوں کو لگام دینے کے لئے ہر آپشن ہماری میز پر ہے: حماس رہنما

شیعہ نیوز:حماس کے رہنما ” خلیل الحیہ” نے کہا ہے کہ اگر پرچم ریلی کا منصوبہ ترک نہیں کیا گیا تو پھر جنگ بندی کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کو محاصرے کے خاتمے سے مربوط سمجھوتے پر عمل درآمد اور غزہ کی تعمیرنو کے عمل میں تیزی لانے کے لئے ہم گزرگاہوں کے کھولے جانے کا زيادہ انتظار نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ صیہونیوں کے ساتھ جنگ کے لئے زمان و مکان کا تعین استقامتی محاذ کے اختیار ہے۔

حماس کے رہنما نے کہا کہ یہ ہرگز نہیں ہوسکتا کہ ہم غرب اردن کے مقبوضہ علاقوں میں اپنی قوم پر ظلم ہوتا دیکھیں اور کچھ نہ کریں۔

خلیل الحیہ نے آخر میں کہا کہ قدس شہر میں مسجد الاقصی میں اجتماع کی دعوت پر لبیک کہتے ہیں جو ایک قومی فریضہ ہے اور غاصبانہ قبضے کے مکمل خاتمے تک ہماری استقامت جاری رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button