اہم پاکستانی خبریں

اقوام متحدہ، او آئی سی اور عرب لیگ سے توقعات فضول ہیں، عبدالغفور حیدری

شیعہ نیوز: جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنماء اور سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کے معاملے میں اقوام متحدہ، او آئی سی اور عرب لیگ سے توقعات وابستہ کرنا فضول ہیں۔ اپنے ایک بیان میں رہنماء جے یو آئی (ف) عبدالغفور حیدری نے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ اقوام متحدہ کا ادارہ آج تک کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے قراردادوں پر عملدر آمد نہیں کروا سکا، ہمیں حکمرانوں سے کوئی غیرت کی توقع نہیں ہے کہ وہ فلسطینیوں کیلئے نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی تک کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کا نہیں سوچا، جب انتخابی مہم کا شیڈول آجائے گا تو پھر سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا سوچیں گے، سندھ میں جے ڈی اے کے نام سے الائنس تشکیل دیا گیا ہے، جس میں جمعیت علماء اسلام بھی ہے، بلوچستان میں بھی سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔

عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہر جگہ مسلم لیگ موجود نہیں ہے، جمعیت علماء اسلام ہر جگہ موجود ہے، اگر مسلم لیگ رابطہ کرتی ہے تو سوچا جاسکتا ہے، ہم نے 2018ء کے انتخابات کے نتائج کو مسترد کیا تھا، اگر انتخابات میں 2018ء کی روایات کو دہرایا جاتا ہے تو انتخابات قابل قبول نہیں ہوں گے، ایسی صورتحال پیدا ہوئی تو پہلے سے زیادہ مزاحمت کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حماس کی قیادت سے ملاقات ایک اظہار یکجہتی اور اظہار ہمدردی تھا، حماس کی قیادت سے ہم نے ہر طرح سے دل جوئی کی، جمعیت علماء اسلام ہر طرح سے حماس کی قیادت کے ساتھ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button