مشرق وسطی

غوش عتصیون صیہونی کالونی میں ایک تجارتی کمپلیکس کے نزدیک دھماکے

شیعہ نیوز: عبرانی میڈیا نے بھی رپورٹ دی ہے کہ غوش عتصیون صیہونی کالونی میں ایک تجارتی کمپلیکس کے نزدیک مہیب دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

الجزیرہ کے نامہ نگار نے رپورٹ دی ہے کہ غرب اردن کے علاقے بیت لحم کے جنوب میں واقع غوش عتصیون صیہونی کالونی میں ایک تجارتی کمپلیکس کے نزدیک مہیب دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

اسی کے ساتھ صیہونی میڈیا نے ایک صیہونی کالونی کے فیول اسٹیشن پر ایک کار بم کے دھماکے کی خبر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے ڈرون نے اسرائیلی حکومت کے سیکورٹی اداروں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے، صیہونی میڈیا کا اعتراف

ادھر شمالی الخلیل میں بھی دھماکوں اور فائرنگ کی خبر ہے۔

عبرانی میڈیا نے بھی رپورٹ دی ہے کہ الخلیل کے شمال میں واقع کرمی تسور کالونی میں مسلح فلسطینی مجاہدین کے داخل ہوجانے کے خوف سے خطرے کا سائرن بجادیا گیا ہے۔

اسی کے سا تھ حزب اللہ لبنان نے بھی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کی یعرا فوجی چھاؤنی پر میزائلوں سے حملے کی خبر دی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس میزائل حملے میں یعرا صیہونی فوجی چھاؤنی میں ویسٹرن بریگیڈ کا کمانڈ ہیڈکوارٹر اور اس فوجی چھاؤنی کے اطراف میں صیہونی فوجیوں کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ حزب اللہ نے یہ وسیع میزائلی حملہ، چند گھنٹے قبل ہونے والے جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے کے جواب میں کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button