مشرق وسطی

اُردن کیخلاف شام کی وزارت خارجہ کا بیان

شیعہ نیوز: وزارت خارجہ نے اپنی سرزمین پر اُردن کے فضائی حملوں پر شدید رد عمل دیا۔ واضح رہے کہ اُردن نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ایک آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ شام پر اُردن کا فضائی حملہ اسی ضمن میں تھا۔ البتہ دمشق نے اپنی سرزمین پر اُردن کے ان فضائی حملوں پر اظہار افسوس کیا۔ اس بارے میں دمشق کا کہنا ہے کہ ہماری سرزمین پر اس طرح کی کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں۔ دمشق نے اشارہ کیا کہ گزشتہ ماہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں سے ان فضائی حملوں کا کوئی میل نہیں۔ شام کی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ہمارے وزیر خارجہ و وزیر دفاع نے اپنے اپنے اردنی ہم منصبوں کو اس سلسلے میں الگ الگ پیغام بھی بھیجا کہ جس میں ملک کی سرحدوں کو کنٹرول کرنے کے لیے عملی اقدامات اور باہمی تعاون کے لیے تجاویز پیش کی گئیں۔ تاہم وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک اردن نے ان تجاویز کا جواب نہیں دیا۔ اپنے بیان کے آخر میں شام کے فارن آفس کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button