دنیا

تل ابیب میں مسلسل دوسرے روز دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

شیعہ نیوز: نیوز ذرائع نے (پیر) کو اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں (اسرائیل) کے مرکز تل ابیب میں ایک دھماکے کی آواز سنی گئی۔

عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ اسرائیلی وزارت جنگ کی عمارت کے قریب ہوا ہے۔

مذکورہ دھماکہ حماس کے فوجی ونگ کے شہید عزالدین القسام بٹالین اور اسلامی جہاد تحریک کے فوجی ونگ سرایا القدس کی جانب سے (اتوار) تل ابیب میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غرب اردن میں صیہونی کالونیاں بنانا عالمی قوانین کے منافی ہے، اقوام متحدہ

پولیس اور صیہونی حکومت کی داخلی جاسوسی ایجنسی "شاباک” نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے چوکسی کی سطح میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

صیہونی خبر رساں ذرائع نے اتوار کی رات اطلاع دی تھی کہ تل ابیب میں دھماکہ ایک شہادت کی کارروائی تھی۔

فلسطین کی عوامی مزاحمتی تنظیموں نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم تل ابیب میں تحریک حماس اور اسلامی جہاد کی فوجی شاخوں کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button