اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ماورائے عدالت اقدام قطعاً ناقابل قبول ہیں، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملک کی موجودہ صورتحال، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی رپورٹ سمیت دیگر امور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نظام عدل میں بہت سی خامیاں ہیں جس کے باعث اعلیٰ سطحی کیسز سے لے کر نچلی سطح تک صحیح معنوں میں انصاف نہیں ہوپاتا، ہم خود اس نا انصافی سے متاثر ہیں ۔

علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ پورے نظام میں سب سے بڑی خامی بہتر اندازاور غیر جانبدارانہ و منصفانہ انویسٹی گیشن، جاندار اور شفاف پراسیکیوشن کا نہ ہوناہے ، جب تک منصفانہ انویسٹی گیشن ، جاندار پراسیکیوشن اور مداخلت یا دباؤ سے پاک نظام نہیں ہوگا اس وقت تک انصاف کی فراہمی خواب رہے گی۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ ماورائے عدالت اقدام قطعاً ناقابل قبول ہیں مگر افسوس ہر کچھ عرصہ بعد اس طر ح کے واقعات رونما ہوتے ہیں مگر اس کا تدارک نہیں کیاجارہاجس کی بنیاد نظام میں وہ خامیاں ہیں جنہیں دور کیا جانا ضروری ہے کیونکہ امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کا فرمان ہے کہ ” حکومت کفر سے چل سکتی ہے ظلم سے نہیں “ ظلم کا خاتمہ صرف صحیح معنوں میں انصاف کی فراہمی سے ہی ممکن ہے۔ ہم ایک عرصہ سے نچلی عدالتوں سے اعلیٰ عدالتوں تک انصاف کے متلاشی ہیں۔

علامہ ساجد نقوی نے زور دیتے ہوئے کہاکہ موجودہ نظام کی اصلاح کےلئے ضروری ہے کہ ہر قسم کی مداخلت سے پاک ، غیر جانبدارانہ و منصفانہ انویسٹی گیشن اور جاندار پراسیکیوشن کو یقینی بنایا جائے کیونکہ جب منصفانہ انویسٹی گیشن اور جاندار پراسیکیوشن ہوگی اور کسی قسم کی مداخلت یا عدلیہ پر دباؤ نہیں ہوگا توعدالتیں بروقت فیصلے کرپائیں گی اور تیز ترین اور شفاف انصاف کی جانب بڑھیں گی اور پھر نہ صرف نظام عدل پر اٹھنے والے سوالات کا خاتمہ ہوگا بلکہ اس کے اثرات معاشرے پر مثبت پڑینگے کیونکہ معاشرے ہمیشہ عدل و انصاف کے ساتھ قائم رہ سکتے ہیں اور ملکی استحکام و ترقی کےلئے اسی راہ پر گامزن ہونا ضروری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button