مشرق وسطی

شام کے علاقے الحسکہ میں امریکہ کی غیر معمولی سرگرمیاں

شیعہ نیوز:شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکی فوجیوں کے ساز و سامان سے بھری 25 گاڑیاں صوبہ الحسکہ کے المالکیہ شہر میں واقع خراب الجیر ایئربیس پہنچے جہاں پر ان کی غیر قانونی چھاونی ہے۔

گزشتہ کچھ مہینوں کے دوران عراق سے فوجی ساز و سامان سے لدے ہوئے امریکی فوجیوں کی سیکڑوں گاڑیاں شام کے الحسکہ علاقے میں پہنچے ہیں۔

شام گزشتہ 9 برسوں سے مغربی اور عرب ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ اس دوران ہزاروں لوگوں ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔

شام کی حکومت نے بارہا اپنے ملک میں امریکا کی غیر قانونی موجودگی کی مخالفت کی ہے اور اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو غاصبانہ قبضہ قرار دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close