
حقائق پر مبنی ویڈیو ،:فتنہ الخوارج یا تکفیری، بھارتی را ،کی ہائبرڈ جنگ کا ہتھیار کیسے بنا ؟
شیعہ نیوز مانیٹرنگ ڈیسک :پاکستان میں جسے فتنہ الخوارج کہتے ہیں اور مشرق وسطی یہ گروہ ، تحریر الشام ،داعش،جبہ النصرہ ،کہلاتے ہے جبکہ افریقی ممالک یہ فتنہ الخوارج بوکوحرام کے نام سے اپنی کاروائی انجام دیتے ہیں ،
جسطرح تحریک طالبان پاکستان یا فتنہ الخوارج ،اقر افغان طالبان خطے میں کبھی بھی بھارتی مفادات کو نقصان نہیں پہنچاتے ہیں بلکل اسی طرح مشرق وسطی میں موجود ،تحریر الشام ، داعش ،جبہ النصرہ، بوکوحرام القاعدہ جیسی نام نہاد جہادی تنظیمیں کبھی بھی اسرائیل یا پھر آمریکی مفادات پر حملے نہیں کرتے ہیں انہوں نے بھی جہاد کے نام پر یا تو شامی عوام کو تہہ تیغ کیا ہے یا پھر یمن میں خون بہایا ہے یا پھر افریقی مظلوم عوام کو نشانہ بنایا ہے ،
لھذا آج پاکستان میں جسطرح ہم فتنہ الخوارج پر حساسیت دیکھاتے ہیں اسی طرح ان لوگوں پر بھی حساسیت دیکھانے کی ضرورت ہے جو الجولانی جیسے دہشت گردوں کو سپورٹ کرتے ہیں ،