مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

القدس کے عیسائیوں کے خلاف امریکی اور اسرائیلی سازش بے نقاب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بیت المقدس کے آرتھوڈوکس رومن کلیسا نے علاقے میں آباد مسیحیوں کے خلاف امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کی سازشوں کے بارے میں سخت خبردار کیا ہے۔

القدس العربی کے مطابق بیت المقدس کے آرتھوڈوکس رومن کلیسا کے لاٹ پادری مطران عطااللہ حنا نے کہا ہے کہ امریکہ اورصیہونی حکومت القدس کو نہ صرف مسلمانوں بلکہ مسیحیوں سے بھی خالی کرانے کی سازش پر عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض لوگ امریکہ اور بعض دوسرے ملکوں کی نمائندگی میں بے بنیاد دعووں اور بہانوں سے مسیحیوں کو اپنی آبائی سرزمین چھوڑنے اور فلسطین سے چلے جانے کی ترغیب دلا رہے ہیں۔

عطااللہ حنا نے کہا کہ فلسطین کے مسیحی صیہونی دشمن کے ظلم و ستم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور اپنی سرزمین کو ہرگز ترک نہیں کریں گے۔ انہوں نے بیت المقدس میں آباد مسیحیوں سے اپیل کی کہ وہ مہاجرت کی امریکی اور اسرائیلی پیشکش کو ہرگز قبول نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کے مسیحی اپنی آبائی سرزمین کی حفاظت کی خاطر جان کی بازی لگانے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button