اہم پاکستانی خبریںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کالعدم سپاہ صحابہ / لشکرجھنگوی کی جانب سے اہل سنت اسکالرز یٰسین قادری اور اویس ربانی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

اہل سنت اسکالریٰسین قادری اور معروف اینکر پرسن اویس ربانی کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں تیزی لاتے ہوئے انہیں جان سے مارنے کی سنگین دھمکیاں دے ڈالی ہیں۔

شیعہ نیوز: ملک دشمن دہشت گرد کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے بدنام زمانہ دہشت گردوں نے تاریخی حقائق بیان کرنے والے اہل سنت اسکالریٰسین قادری اور معروف اینکر پرسن اویس ربانی کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں تیزی لاتے ہوئے انہیں جان سے مارنے کی سنگین دھمکیاں دے ڈالی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی خیبرپختونخوا کے صدر اور سینکڑوں شیعہ سنی مسلمانوں کے قاتل عطا محمد دیشانی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اویس ربانی کے پوڈ کاسٹ میں یسین قادری نامی ایک گستاخ نے حضرت عثمان اور حضرت عمر کی شان میں گستاخی کی لیکن ہماری ریاست کے اداروں نے اب تک کوئی ایکشن نا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: دشمنِ ذکر نواسہ رسول ؐ امام حسین ؑ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت کا ایک اور شرمناک اقدام

عطا محمد دیشانی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر گستاخان صحابہ ، رسالت اور اہل بیتؑ کے خلاف ریاست اور اس کے ادارے اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام نظر آئیں تو پھر ایک عام مسلمان کے لئےقرآن و سنت اورفقہاء کے اقوال کی روشنی میں یہی حکم ہوتا کہ وہ خود اس گستاخ کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

واضح رہے کہ یٰسین قادری نے اویس ربانی کے پوڈ کاسٹ میں جنگ احد کے تاریخی واقعے کے تناظر میں معتبر اہل سنت کتب سے منابع پیش کیئے تھے اور کہا تھا کہ رسول خداؐ کی شہادت کی افواہ سن کر خلفاء اور صحابہ میدان چھوڑ کر تشریف لے گئے تھے اور ان کی تشریف کا رخ کفار کی جانب تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button