پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جلوس عزا سے جعلی ایس ایچ او اسلحہ سمیت گرفتار

پولیس وردی میں ملبوس جعلی ایس ایچ او جلوس میں داخل ہوتے ہوئے اسلحہ سمیت گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکپتن میں جلوس عزا بڑی دہشت گردی سے بچ گیا۔ پولیس وردی میں ملبوس جعلی ایس ایچ او جلوس میں داخل ہوتے ہوئے اسلحہ سمیت گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں مچھلی چوک وی آئی پی گیٹ پر پولیس وردی میں ملبوس جعلی ایس ایچ او گرفتار،جعلی ایس ایچ او نے گاڑی کھڑی کرکے وی آئی پی گیٹ مچھلی چوک سے انٹری کرنے کی کوشش کی جس پر ڈیوٹی پر موجود ایس ایچ او عمران ٹیپو نے مشکوک انٹری روک دی۔

یہ خبر بھی پڑھیں خیرپور میں سبیل امام حسینؑ پر کالعدم سپاہ صحابہ کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، ایس ایم نقی

بعد ازاں ایس ایچ او سٹی ہاشم علی بھی موقع پر آگئے اور فوری چھان بین شروع کردی۔جعلی ایس ایچ او پولیس یونیفارم میں 30 بور پسٹل کے ہمراہ ایس ایچ او کے ٹیگ والی شرٹ میں ملبوس تھا اور اپنا تعلق اقبال ٹاؤن تھانے لاہور سے ظاہر کرتا رہاجس کو کرائم فائٹر ایس ایچ او سٹی ہاشم علی نے اپنی تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button