اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عید اور لاپتہ شیعہ عزاداروں کے اہل خانہ کی فریاد

شاید ان پتھر دل ریاستی اداروں کے ذمہ داروں کے دل میں کوئی رحم پیدا ہوجائے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عید کے موقع پر سالوں سے جبری لاپتہ عزاداروں اور ان کے اہل خانہ کویاد رکھیں۔ عید کے موقع پر لاپتہ شیعہ عزاداروں کے اہل خانہ فریادی ہیں۔

لاپتہ عزاداروں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کے پیاروں کو سالوں قبل باوردی ریاستی اداروں کے اہلکارگھروں سے اٹھا کر لے گئے جس کے بعد سے ان کا کوئی پتہ نہیں ہے۔

جبری لاپتہ عزاداروں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اپنے پیاروں کی غیر موجودگی میں ہماری کیسی عید اور کیسی خوشی ۔ ہم ہر عید اور تہوار پر اپنے پیاروں کے منتظر رہتے ہیں کہ شاید ان پتھر دل ریاستی اداروں کے ذمہ داروں کے دل میں کوئی رحم پیدا ہوجائے اور ہم اپنے پیاروں سے مل سکیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ مسنگ پرسنزبازیاب نہ ہوئےتو ریاستی اداروں کے دفاتر پر احتجاج ہوگا

اہل خانہ جنری لاپتہ عزاداروں کا کہنا ہے کہ ہم کہتے ہیں کہ اگر ہمارے پیاروں نے کوئی جرم کیا یے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے لیکن سالوں سے ہمارے پیارے لاپتہ ہیں اور اب ہمیں مختلف ذرائع سے پیغام دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ہم اپنے پیاروں کو بھول جائیں کہ انہیں اداروں نے اپنی تحویل میں قتل کرڈالا ہے۔

شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پیاروں کو ریاستی اداروں کے باوردی اہلکار لے کر گئے تھے اور ان کی حفاظت کی ذمہ داری بھی ریاست پاکستان اور اس کے اداروں پر عائد ہوتی ہے، ہمیں ہمارے پیاروں کی خبر دی جائے اور انہیں بازیاب کیا جائے۔

یاد رہے کہ کئی لاپتہ عزاداروں کے والدین اپنے نور نظر کی راہ تکتے اس دنیا سے چلبسے ہین اور کچھ شدید علیل ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ ہم اس دار فانی کو الوداع کہنے سے پہلے ایک بار اپنے نور نظر کو دیکھنا چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button