پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

معروف نوحہ خواں اسد آغا تکفیری دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ،دعائے صحت کی اپیل

شیعہ نیوز:معروف نوحہ ومنقبت خواں اسدآغا کو دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ اسدآغا کو کراچی کے علاقے موسمیات میں ٹارگٹ کرکے نشانہ بنایا گیا۔ وہ محفل میلادِ حضرت فاطمہ زہراؑ میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے کیلئے جارہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد آغا انچولی سوسائٹی بلاک 20 میں محفل میلاد میں کلام پیش کرکے نیو رضویہ سوسائٹی کی جانب گامزن تھے کہ موٹر سائیکل سوار تکفیری دہشت گردوں نے ان پر اندھا دہند فائرنگ کردی ۔ذرائع کے مطابق اسد آغا کو شدید زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ادارہ شیعیت نیوزتمام مومنین ومومنات سے ان کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی التماس کرتا ہے ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button