
فرقہ عشق در حقیقت شیطانی فلم ہے جس میں شعائر امام حسین کی توہین کی گئی ہے: مولانا مہدوی
شیعہ نیوز: بین الاقوامی شہرت یافتہ عالم دین اور خطیب اہل بیتؑ مولانا کمیل مہدوی نے شیطانی فلم “ فرقہ عشق “ کو شعائر امام حسین کی توھین قرار دے دیا۔
علامہ کمیل مہدوی نے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا پر زیر بحث متنازعہ ڈرامہ فرقہ عشق میں بعض ایسے مناظر دکھائے گئے ہیں جس میں امام حسینؑ کی عزاداری کے دوران جلوس اور سبیل پر ایک نامحرم مرد اورعورت کو ملتے ہوئے دیکھا یا گیا ہےجوکہ بظاہر عزاداری امام حسینؑ کی توہین اور اہانت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ڈرامے کو اس اندازمیں فلمایا گیا ہے کہ لڑکا اہل سنت مکتب فکر سے ہے اور لڑکی شیعہ مکتب فکر سے ہےاور ان سے جو اولاد ہوگی وہ نا شیعہ ہوگی نا سنی بلکہ مسلمان ہوگی،یہ انتہائی غیر معقول سوچ اور نعرے کی حد تک جاذب ہے عملا ایسا ممکن نہیں کیوں کہ جب اولاد ہوگی تو نبوت کے بعد خلافت یا امامت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عزاداری کو جائز یا بدعت ، نماز ہاتھ کھول اور باندھ کر پڑھنے جیسےمسائل کاسامنا ہوگا لہذا ایسی صورتحال میں یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ بچہ کہے کہ میں یہ بھی ہوں اور میں وہ بھی ہوں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے مذہب میں بڑی وضاحت ہے کہ اسلام میں دو لشکر آمنے سامنے ہوں تو دونوں رضی اللہ ہوں پھر ایسے اسلام کوتو ہوگیا اناللہ ، شعائر اسلامی کا تمسخراڑانے کا ذکر خدا نے قرآن مجید میں بھی کیا ہے۔