اہم پاکستانی خبریں

ایف اے ٹی ایف ایشین پیسفک گروپ کا اجلاس کینبرا میں جاری، گورنر اسٹیٹ بینک کی شرکت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)منی لانڈرنگ سے متعلق ایشیا پیسفک گروپ (اے پی جی)کا 22 واں سالانہ اجلاس آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں شروع ہو گیا۔

زرائع کے مطابق گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر رضا باقر کی سربراہی میں پاکستان کا اعلی سطح کا وفد اجلاس میں شرکت کر رہا ہے۔ اجلاس18 سے 23 اگست تک جاری رہے گا۔ اجلاس نے پاکستان کی تیسری میوچل ایویلویشن رپورٹ (ایم ای آر) کی منظوری دیدی۔ ایشیا پیسفک گروپ جو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف) سے علاقائی طور پر منسلک ہے، فروری تا اکتوبر2018کی مدت کے دوران پاکستان کی کار کردگی پر میوچل ایویولیشن رپورٹ ( ایم ای آر) کی ذمہ داری لے لی ہے، اس عرصے میں اسلام آباد کوئی زیادہ پیش رفت نہیں کر سکا۔ ایم آئی آر کی کار کردگی ریویو اس لیے تسلی بخش نہیں کیوں کہ ملک سیاسی تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہا تھا، ن لیگ کی پانچ سالہ حکومت کے آخری ایام تھے، پھر چند ماہ کیلئے کیئر ٹیکر حکومت آئی اورآخر میں الیکشن میں کامیابی کے بعد پی ٹی آئی نے عنان حکومت سنبھال لی۔ اگرچہ ایشیا پیسفک گروپ نے تیسری ایم ای آر رپورٹ کو منظورکر لیا تاہم کسی بھی وقت وہ اپنی فائنڈنگ پیش کر سکتا ہے۔ ممکنہ طور پر گروپ ایک ہفتے میں اس کا اعلان کر دے گا۔ ’

’دی نیوز‘‘ کوایک اعلیٰ آفیشل نے بتایا کہ اے جی پی آنے والے چند دنمیں اپنے نتائج کا اعلان کر سکتا ہے۔ سب جانتے ہیں پاکستان نے اے جی پی کی ایم آئی آر اورایف اے ٹی ایف ریویو کے حوالے سے گزشتہ ایک سال میں اچھی پیش رفت کی ہے خاص طور پر اکتوبر2018کے بعد سے، لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ اے جی پی نے جس مدت کا چنائو کیا ہے وہ اکتوبر2018سے قبل کی ہے۔اکتوبر2018تک کے اقدامات کی بنیاد پر پرگراس کے جائزہ سے صاف ظاہر ہے عالمی سطح پر ایک ایسا پیرڈ منتخب کیا گیا ہے جس میں پاکستان نے خاطر خوا پیش رفت نہیں کی۔ اے جی پی کی ایم آئی آر اور ایف اے ٹی ایف دو مختلف فرنٹ ہیں جو ایک ساتھ چلائے جا رہے ہیں ۔ پاکستان نے اعتراض اٹھایا تھا کہ ایک ہی وقت میں دو پراسس شروع کرنا غیر منصفانہ ہے۔

آفیشل نے مزید کہا بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے، اس نے آسٹریلیا میں ہونے والے اے جی پی کے اجلاس میں بھی ایسے ہی کیا، تا ہم پاکستان نے اپنا مقدمہ مضبوط ترین انداز میں پیش کیا اور ثابت کیا کہ اسلام آباد منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسگ کے خلاف سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے۔ وزارت خزانہ کے ایک سرکاری اعلامیہ کے مطابق کینبرا میں جاری اجلاس میں پاکستانی وفد نے متعدداہم وفود سے ملاقاتیں کیں اور انہیں ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر جاری پیش رفت سے آگاہ کیا۔پاکستان ایشیا پیسفک گروپ کا 2000سے رکن ہے ، اے پی جی کے آسٹریلیا میں ہونیوالے اجلاس کے موقع پر پاکستان کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ ( ایف ایم یو) اور چین کے انسداد منی لانڈرنگ مانیٹرنگ و تجزیاتی مرکز کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئےجس کے تحت مالیاتی انٹیلی جنس کا تبادلہ کیا جائیگا ۔

ایک اعلیٰ عہدیدار نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اگر رواں برس کے حوالے سے یہ جائزہ پہلے لے لیا جاتا تو معاملات مختلف ہوتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نتائج گزشتہ برس اکتوبر کی بنیاد پر اخذ کئے گئے ہیں اور سب جانتے ہیں کہ اس وقت ہم لوگ اچھی پوزیشن میں نہیں تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button