مشرق وسطی

الجولانی حکومت کے کارندوں کا خوف، ہزاروں شامی لبنان کی طرف فرار

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے مطابق ہزاروں شامی شہریوں نے الجولانی رژیم کے دہشت گردوں کے خوف سے لبنان کی طرف ہجرت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے کمیشن برائے مہاجرین نے اعلان کیا ہے کہ اس ماہ کے دوران 21 ہزار سے زائد شامی شہری عدم تحفظ کی وجہ سے لبنان کی طرف فرار ہوچکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار صرف اس ماہ کے ہیں، جبکہ پچھلے مہینوں میں یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں صہیونی جاسوسی ڈرون طیاروں کی پروازیں، صہیونی بستیوں پر میزائل حملے

رپورٹ میں کہا گیا کہ مارچ کے آغاز سے شروع ہونے والی مخاصمانہ کارروائیوں کی وجہ سے شامی شہریوں میں وسیع پیمانے پر ہجرت کا رجحان پیدا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں وہ شمالی لبنان کی طرف فرار ہورہے ہیں۔

شامی عوام دہشت گرد الجولانی رژیم کے وحشیانہ حملوں کے خوف سے غیر قانونی راستوں اور دریا عبور کرکے لبنان پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان میں سے بہت سے افراد اس راستے میں زخمی ہو جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ الجولانی کے دہشت گردوں نے پچھلے ہفتوں میں شامی شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو، خاص طور پر علوی اکثریتی علاقوں میں، مذہبی تعصب کی بنیاد پر تہہ تیغ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button