دنیا

ایرانی حملہ کا خوف، صیہونی رژیم نیتن یاہو کیلئے پناگاہ کی تیاری میں مصروف

شیعہ نیوز: ایرانی دارالحکومت تہران میں حماس کے سربراہ سیاسی بیورو اسمعیل ھنیہ کی ٹارگٹ کلنگ پر مبنی جعلی صیہونی رژیم کے دہشتگردانہ اقدام اور اسلامی جمہوریہ ایران و مزاحمتی محاذ کی جانب سے اس کے حتمی ردعمل کے بارے غاصب صیہونیوں کے درمیان بڑھتی تشویش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ غاصب اسرائیلی رژیم نے غیر معمولی اقدامات اٹھاتے ہوئے وسیع حفاظتی تدابیر کی ہیں اور حوالے سے اعلی سطح پر مشاورت جاری ہے۔ معروف اسرائیلی ای مجلے واللا نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی انٹرنل سکیورٹی سروس (شاباک-شن بٹ) غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور دیگر فوجی کمانڈروں کے لئے مقبوضہ قدس شریف میں ایک زمین دوز ٹھکانہ بنانے میں مصروف ہے تاکہ ایران کے کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں مذکورہ تمام افراد وہاں پناہ لے سکیں!

واللا کے مطابق مطلوبہ پناہ گاہ کو طویل عرصے تک استعمال کیا جا سکتا ہے اور یہ تل ابیب میں اسرائیلی وزارت جنگ سے متعلق انتظامی و کنٹرول آلات سے لیس ہونے کے ساتھ ساتھ کیمیائی سمیت ہر قسم کے ہتھیاروں سے بھی محفوظ ہو گی۔ عرب چینل الجزیرہ نے بھی اطلاع دی ہے کہ نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر جنگ یوایو گیلنٹ نے اس ممکنہ حملے کے ردعمل کے حوالے سے سکیورٹی مشاورت کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے جیسا کہ غاصب اسرائیلی رژیم کے اندرونی ونگ کے کمانڈر نے بھی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اپنی مشورت کا اعلان کیا ہے جس میں خطرات کا اندازہ لگانا اور ضروری تیاری شامل تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button