اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وفاقی کابینہ نے بھی تحریک لبیک پر پابندی کی منظوری دے دی

سمری کی منظوری کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کے ڈیکلیئریشن پر کام شروع کر دیا گیا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیراعظم کے بعد وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پر پابندی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق تحریک لبیک پر پابندی کیلئے وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی ہے اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔

سمری کی منظوری کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کے ڈیکلیئریشن پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور وفاقی حکومت پابندی کا ڈیکلیئریشن سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں ٹی ایل پی اور ٹی ٹی پی کے خفیہ مراسم و تعلقات آشکار ہوگئے

سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن تحریک لبیک پاکستان کو ڈی نوٹیفائی کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی کی سفارش کی تھی جس کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button