اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ٹی ایل پی اور ٹی ٹی پی کے خفیہ مراسم و تعلقات آشکار ہوگئے

شیعہ نیوز: سعودی نوازعالمی دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان تحریک لبیک پاکستان کی حمایت میں میدان میں اتر آئی ہے ۔ تحریک لبیک کی جانب سے تین روز سے ملک بھرمیں جاری دنگے فساد، دہشت گردی ،جلاؤ گھیراؤ کی حمایت اور حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کے درعمل کے خلاف تحریک طالبان پاکستان کےترجمان محمد خراسانی کا بیان سامنے آگیا ہے ۔

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی گرفتاری کے خلاف ملک بھرمیں جاری فسادات اور جلاؤ گھیراؤ کے بعد عالمی دہشت گرد تنظیم کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی کا تحریک لبیک کی حمایت میں بیان سامنے آگیا ہے جس میں اس نے ٹی ایل پی کے موقف کی حمایت اور حکومت اور افواج پاکستان کی مذمت کی ہے ۔بیان میں کہا گیا ہےکہ تحریک طالبان پاکستان ناموس رسالت پر جان قربان کرنے والوں کے ساتھ کھڑی ہے ، دینی غیرت کا مظاہرہ کرنے، حکومت اورعسکری اداروں کو ان کی اوقات یاد دلانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یہ تسلی دیتے ہیں کہ ان شہداء کے خون کے قطرے قطرے کاحساب لیں گے، اور انہیں دلانا چاہتے ہیں یہ حکومت ، ریاستی وعسکری ادارے ہمیشہ سے ناقابل اعتماد، وعدہ خلاف اور دروغ گو رہے ہیںلہذٰا ان کی کسی بات پر بھروسہ نا کیا جائے بلکہ مسلح جہدوجہد ہی اس مسئلے کا حل ہے ۔

واضح رہےکہ بظاہر تحریک لبیک پاکستان بریلوی اہل سنت کی نمائندگی کی دعوے دار نظر آتی ہے لیکن اس موقع پر امریکی، سعودی اور بھارت نواز تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ٹی ایل پی کی حمایت نے سارے نقاب الٹ کر رکھ دیئے ہیں، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کو بھی انہیں ملک دشمن قوتوں کی سرپرستی حاصل ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button