پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

دوسروں کے لیے آواز اٹھانے والا شیعہ عزادار فدا عباس اسلام آباد سے جبری لاپتہ

شیعہ نیوز: مصروف شیعہ ایکٹوسٹ اور امامیہ ڈیزاسٹر سیل (IDC) کے مرکزی ممبر سید فدا عباس زیدی گزشتہ دو دنوں سے اسلام آباد سے جبری طور پر لاپتہ ہیں۔

یاد رکھیں فدا عباس ہمیشہ جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں۔

تکفیریوں کو نکیل ڈالنے کے لیے ہر حد تک جانے والے اور جبری گمشدہ افراد بلخصوص شیعہ مسنگ پرسنز کے لیے ہمیشہ اسلام آباد میں توانا آواز اٹھانے والے اس سماجی کارکن کی بازیابی کے لیے آواز اٹھائیں۔ (اور تمام مظلوموں کے لیے یہی روش رکھیں)

یہ بھی پڑھیں : مکہ مکرمہ: خاتون کو مسجد الحرام میں فلسطین کا پرچم لہرانے سے روک دیا گیا

جبری گمشدگی پر آواز اٹھائیں قبل اس کے کہ اٹھا لیے جاؤ..

لاپتہ افراد کا معاملہ پاکستان میں حساس ترین معاملات میں سے ایک ہے۔

۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اس وقت 1500 ایسے افراد ہیں جنھیں جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے۔

ان میں مشتبہ سنّی جہادی، قوم پرست کارکن اور فوج اور اسٹیبلشمنٹ کے ناقدین بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button