
کالعدم ٹی ٹی پی کے گروپس میں لڑائی، 8 دہشتگرد واصل جہنم
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملک دشمن کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دھڑوں میں جھڑپ ۔ دوطرفہ لڑائی میں8 دہشتگرد واصل جہنم ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ریال و امریکی ڈالروں پر پلنے والےاسلام و پاکستان دشمن کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دھڑوں ٹی ٹی پی محسود گروپ اور ٹی ٹی پی جماعت الاحرار گروپ میں کرسی و اقتدار کی خاطر اختلافات شدت اختیار کر گئے۔
دونوں دھڑوں کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی کی قیادت اور مالی معاملات کا کنٹرول ان کے حوالے کیا جائے اور دوسرا گروپ اس کی بیعت کرے تاہم یہ اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں ۔ پہلے دونوں گروپس نے ایک دوسرے کے دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہوا تھا تاہم اب ان دونوں گروپس میں مسلح تصادم شروع ہوگیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں شاعر و ذاکر اہل بیت ؑشہید محسن نقوی کے قاتل کو آزاد کرنے کی تیاری مکمل
افغان انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق افغان صوبےکنڑ میں ٹی ٹی پی محسود گروپ اور جماعت الاحرار کے درمیان مسلح جھڑپ ہوئی، دونوں جانب سے مقابلے میں 8 دہشت گردواصل جہنم ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والےدہشت گردوں میں دوسرے درجے کے 4 کمانڈر بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محسود گروپ نے جماعت الاحرار کے زیرحراست دہشت گرد کو قتل کر دیا۔