اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جرات و ایثار سے ناگہانی آفات کا مقابلہ کرنا زندہ قوموں کی نشانی ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات کے ساتھ ساتھ انتظامی معاملات پر بھی نظر رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ملک میں اشیا ئے خورد و نوش کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خریداری کے مراکز میں آٹا اور صابن سمیت گھریلو استعمال کی مختلف اشیاء کی عدم دستیابی کی اطلاعات سے لگتا ہے کہ منافع خور عناصر اورموقعہ پرست مافیا نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دیں ہیں۔

انہوں نے کہا آفات ناگہانی اور مشکل حالات کا مقابلہ جرات،حوصلے اور ایثار کے جذبے سے کرنا زندہ قوموں کا شعار ہے۔ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی جو امتحان کی اس گھڑی میں عوام کے لیے مشکلات کھڑی کرنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تھوک و پرچون کا کاروبار کرنے والے دکانداروں کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ اشیا ء فروخت کرتے وقت ذخیرہ اندوزوں سے محتاط رہیں تاکہ گھریلو صارفین کے روپ میں وہ اشیا ئےخوردونوش کی غیر معمولی مقدار حاصل نہ کر سکیں۔

علامہ احمد اقبال نے کہا کرونا وائرس حکومت کے ساتھ ساتھ عوام سے بھی ذمہ دارنہ طرز عمل کا تقاضہ کرتا ہے۔عوام کو چاہیے کہ وہ ذخیرہ اندوز اور منافع خور عناصر پر بھی کڑی نظر رکھیں اور ایسے مذموم عناصر سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں۔ان ہنگامی حالات میں حکومت کی طرف سے بتائی جانے والی تدابیر پر سختی سے عمل اس مرض کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button