پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملعون اشرف جلالی کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست دائر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دختر رسول حضرت فاطمہ ؑ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والے ملعون اشرف جلالی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے رہنما نے ایف آئی آر کیلیئے باقاعدہ درخواست دائر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے رہنما معروف مذہبی وسیاسی شخصیت جناب ملک اقرار حسین نے عاشق رسول ﷺ اور عاشق اہلبیتؑ ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے گستاخ رسول ﷺ ودختر رسول مولوی اشرف جلالی ملعون کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلیئے سینیئر سپرانڈینٹ پولیس اسلام آبادکو باقاعدہ درخواست جمع کرا دی ہے۔باقاعدہ قانونی درخواست کے بعد ان شاءاللہ جلد ہی اس گستاخ رسول ﷺو اہلبیت ؑ کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی جائے گی ۔

واضح رہے کہ ملعون اشرف جلالی کی جانب سے اس گستاخی کے بعد شیعہ سنی مسلمانوں کی جانب سے سخت رد عمل کا سلسلہ جاری ہے جبکہ قائد اہلسنت کی جانب سے یہ اعلان کیا جاچکا ہے کہ ملعون اشرف جلالی کا اہل سنت سے کوئی تعلق نہیں ہے، اور ملعون اشرف جلالی کا نظریہ اہل سنت کا نظریہ نہیں بلکہ یہ ناصبیت اور خارجیت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button