شیعہ سنی فساد کروانے کی کوشش، سپاہ صحابہ کے رہنماپر ایف آئی آر
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صوبہ سندھ کے علاقے ضلع قمبر شہداد کوٹ کی تحصیل قبو خان سعید میں کالعدم سپاہ صحابہ قبو خان سعید کے دہشتگرد رہنماء شعیب مگسی کے خلاف شیعہ سنی فسادات کرانے کی سازش اور شہر کا امن خراب کرنے کے خلاف تھانہ قبو خان سعید میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کے بعد تکفیری دہشتگرد فرار ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع قمبر شہداد کوٹ کی تحصیل قبو خان سعید میں مقامی مومن کی جانب سے منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کرنے والے ذاکر کے خلاف توہین صحابہ کا ڈرامہ رچاتے ہوئے شہر میں شیعہ سنی فسادات کرانے کی سازش کرنے والے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد رہنماء شعیب مگسی کے خلاف شیعہ و سنی عمائدین کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تکفیری دہشتگرد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئےہیں جبکہ تکفیری دہشتگرد شعیب مگسی گرفتاری کے ڈر سے فرار ۔
یہ خبر بھی پڑھیں سعودی تیل پر حملہ، سپاہ صحابہ کے 37 جنگجو سعودی عرب جانے کیلیے تیار
ذرائع کے مطابق مذکورہ مجلس عزاء اور اس سے خطاب کرنے والےذاکر کے خلاف دہشتگرد شعیب مگسی کے منفی پراپیگنڈا کا شکار ہونے والے اہلسنت جوانوں نے علمائے اہلسنت کے ساتھ مقامی شیعہ علماء اور مومنین خصوصاً مجلس عزاء کے بانی اور ذاکر اہلبیتؑ سے ملاقات کی اور کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگررہنماء کے فریب میں آنے پر معافی طلب کی،جس پر مقامی شیعہ علماء اور عزاداران نے اہلسنت برادران کو صدق دل سے معاف کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ قبو خان سعید کے شیعہ و سنی عوام آپسی اتحاد و اتفاق کو فروغ دیتے ہوئے ملک دشمن ،اسلام دشمن تکفیری طاقتوں باالخصوص کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینے اور شہر میں شیعہ و سنی فسادات کرانے کی سازش مشترکہ طور پر مقابلہ کریں گے۔