پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سعودی تیل پر حملہ، سپاہ صحابہ کے 37 جنگجو سعودی عرب جانے کیلیے تیار

احمد لدھیانوی اور اورنگزیب فاروقی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی تمام خدمات سعودی عرب کو فراہم کردے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ کے مرکزی رہنماؤں ملعون احمد لدھیانوی اور میراثی اورنگزیب فاروقی کے اعلان پر سپاہ صحابہ کے 37 جنگجؤں نے سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات کی حفاظت کیلیےسعودی عرب جانے کیلیے ناموں کا اندراج کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم عرب ملک یمن پر 2015 سے جاری سعودی بمباری اور جارحیت کے جواب میں گزشتہ دنوں یمنی فوج نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے سعودی عرب میں تیل کی سپلائی کا کام کرنے والی آرامکو کمپنی کی سپلائی لائن پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا جس سے سپلائی لائن بری طرح متاثر ہوئی۔

اس حملے کے بعد پاکستان میں موجود سعودی ریالوں پر زندگی گزارنے والے سعودی غلاموں تکفیری وہابی احمد لدھیانوی اور اورنگزیب فاروقی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی تمام خدمات سعودی عرب کو فراہم کردے۔

Ahmad Ludhyanvi tweet

ساتھ ہی ان دونوں نے سعودی عرب میں تیل کی سپلائی لائن کی حفاظت کیلیے اپنے کارکنوں کو سعودی عرب بھیجنے کا اعلان کیا ، جس کے بعد سے اب تک 37 جنگجوؤں نے اپنے نام لکھوا دیے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں سپاہ صحابہ کی اعلیٰ قیادت کو شراب سپلائی کرنے والارنگے ہاتھوں گرفتار

پاکستان کی عوام کا حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ وہ فی الفور ملعون احمد لدھیانوی، میراثی اورنگزیب فاروقی اور ان 37 افراد کو سعودی عرب بھیجنے اور سرزمین پاکستان کو اس گندگی سے صاف کرنے کا انتظام کرے۔

واضح رہے کہ خانہ کعبہ ، روضہ رسول ﷺاوراہلبیتؑ اور صحابہ کے مزارات (جنت البقیع) کی حفاظت کیلیے دنیا بھر کے تمام مسلمان ہر وقت آمادہ اور تیار ہیںلیکن اس کے علاوہ سعودی جرائم اور مسلمان ممالک پر بمباری اور اس پر ہونے والے جوابی حملوں پر آل سعود اور سعودی تیل کی تنصیبات کی حفاظت سعودی فورسز کی ذمہ داری ہے نہ کہ امت مسلمہ کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button