پاکستانی شیعہ خبریں

گیاری سیکٹر میں پاکستان کی سرحد کا تحفظ کرنے والے جوانوں میں سے ایک شعیہ جوان کی لاش مل گئی

Shaheed-muhammad Hussainاسکردو: گیاری سیکٹر میں شہید ہونے والے شیعہ جوان، سپاہی محمد حسین کی میت آبائی گاوں ستک چن اسکردو پہنچادی گئی ہے۔

سانحہ گیاری سیکٹر کے پچاسوِیں روز سرچ آپریشن کے دوران پاک فوج کا شیعہ جوان سپاہی محمد حسین کی لاش مل گئی جسے فوری طور پر گومل اسپتال منتقل کیا گیا اور سی ایم ایچ گومل میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔

محمد حسین کا تعلق اسکردو کے نواحی گائوں ستک چن سے ہے۔

سیاچن کے گیاری سیکٹر میں پاکستان کی سرحد کا تحفظ کرنے والے پاک فوج کا شیعہ جوان محمد حسین کی میت آبائی گائوں میں راوانہ کردی گئی ہے، جہاں انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

شہید محمد حسین تین سال پہلے پاک فوج میں بھرتی ہوئے تھے۔

سیاچن کے گیاری سیکٹر میں پاکستان کی سرحد کا تحفظ کرنے والے پاک فوج کے جوانوں پر 7 اپریل کو برفانی تودہ گرنے سے 124 فوجی جوان دب گئے تھے، جنہیں نکالنے کے لئے فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا گیا جو اب تک جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button