خاتون سے غل غپاڑہ،مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھی سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صوبہ پنجاب کے ضلع وہاڑی میں خاتون کے ساتھ بند کمرے میں غل غپاڑہ کرنے والےجمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان کے ذمہ دار اور امام جامع مسجد کے بیٹے مولوی منیر اور ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج۔
تفصیلات کے مطابق تین روز قبل صوبہ پنجاب کے ضلع وہاڑی میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا ۔ مولانا فضل الرحمان کے ساتھی اور جے یو آئی ف کے ذمہ دار مولوی منیر کی اپنے عیاش ساتھیوں سمیت بند کمرے میں خاتون سے غل غپاڑہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس سے اہل محلہ کے سر شرم سے جھک گئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں عمران خان کو اخلاقیات کا درس دینے والے مولانا ڈیزل کے مدرسےمیں ڈسکو کی ویڈیو لیک
مولوی منیر اپنے علاقے کے امام جمعہ کا بیٹا ہے اور جامع مسجد میں ہی مکان میں رہائش پذیر ہے۔
اس شرمناک واقعے کے بعد اہل علاقہ نے اس عیاش مولوی اور ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی ہے۔تاہم فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی پارٹی یا ان کے ساتھیوںکی جانب سے فحاشی و غل غپاڑے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل مولانا کے قریبی ساتھی کے مدرسے کے طالب علم نے ان کی جانب سے مسلسل جنسی زیادتیوں سے تنگ آکر مدرے میں ہونے والی جنسی زیادتیوں پر مشتمل کئی شرمناک ویڈیوز وائرل کردی تھیں۔