امریکی نمک خوار سندھ حکومت نے ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او پر دہشت گردی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کردیا
شیعہ نیوز : وہی ہوا جس کا اندیشہ تھا ، امریکی نمک خوار پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سردار مجاہدین اسلام سید حسن نصراللہ ؒ کی صیہونی فوج کے بزدلانہ میزائل حملے میں مظلومانہ شہادت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ، آئی ایس او، شیعہ علماءکونسل اور ہیئت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ کی جانب سے نمائش چورنگی تا امریکی قونصلیٹ تک نکالی گئی احتجاجی ریلی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر سرکاری مدعیت میں ڈاکس تھانے میں درج کی گئی ہے ۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس اوکے 4 نامزد جبکہ 150 نامعلوم کارکنان کو شامل گیا ہے ۔
پولیس نے ایم ڈبلیوایم رہنما رضی حیدر ،مبشرزیدی،فلسطین فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر صابر ابو مریم اور آئی ایس او کے رہنما غیور عباس سمیت 150 نامعلوم افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7ATA، 147،148، 149،353، 186،324 ،427،114،435PPCR کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان سلمان حیدر نے کراچی میں شہید مقاومت میں ملوث عالمی دہشتگرد صہیونی غاصب ریاست کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے پر سندھ پولیس کی جانب سے بے بنیاد مقدمہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق اور سندھ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔
امت مسلمہ کی شہادت پر پر امن احتجاج ہر مسلمان کا فریضہ ہے۔دنیا بھر کی طرح کراچی میں بھی پر امن احتجاج کیا گیا لیکن سندھ پولیس نے شیلنگ کی اور مظاہرین کو گرفتار کیا گیاریلی کے دودن بعد 150افراد پر بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔اگر مقدمہ واپس نہ لے گیا تو ملک بھر میں احتجا ج کیا جائے گا۔