
عباس ٹاؤن سبیل حملہ، دہشتگرد نذیر معاویہ سمیت 45 دہشتگردوں پر مقدمہ درج
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عباس ٹاؤن میں سبیل امام حسینؑ پر حملہ ، کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے مقامی امام مسجد سمیت دیگر40 نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف تھانہ مبینہ ٹاؤن کراچی میں مقدمہ درج ،ایف آئی آرمیں سبیل امام حسینؑ پر حملہ کرنے ، آتشی اسلحہ سے فائرنگ ،عزاداروں کو زخمی کرنے ، ہنگامہ آرائی اور خوف وہراس پھیلانے کےجرم میں متعدد دفعات شامل ۔ مقدمہ سبیل کے بانی سید تنویر حسین کاظمی کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق 8 محرم الحرام کو سہہ پہر 3 بجے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر قائم سبیل امام حسین ؑ پر ملک دشمن دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے مسلح دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا۔ حملہ آوروں کی قیادت مقامی مسجد امیر معاویہ کا امام اور کالعدم سپاہ صحابہ کا مقامی سرغنہ نذیر معاویہ کررہا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں منگھوپیر میں عزاداروں پر حملہ، شیعہ عمائدین اور سیکیورٹی اداروں کی بیٹھک
مدعی مقدمہ کے مطابق حملہ آوروں نے شنگھائی ڈرائی کلینرزکے سامنے دکان کے مالک سید تنویر حسین کاظمی کی جانب سے عرصہ 25 سال سے لگائی جانے والی سبیل امام حسینؑ پر چڑھائی کردی اور سپیکر پر چلنے والے نوحے بند کرنے اور سبیل ہٹانے کا مطالبہ کیا بعد ازاں 40سے 45 مسلح افراد نےنذیر معاویہ کی سرپرستی میں سبیل پر حملہ کردیااور اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سبیل پر موجود عزاداران شاہ رخ جعفری، کامران جعفری، محمد محسن ، معاذ اور ارسلان زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آوروں میں شامل ایک نامعلوم شخص اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سےہلاک ہوگیا ۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر سبیل کے بانی سید تنویر حسین کاظمی اور تکفیری حملہ آور محمد عرفان ولد اللہ دتہ کو گرفتار کرلیا تھا، بعد ازاں بانی سبیل تنویر حسین کاظمی کی مدعیت میں مسجد امیر معاویہ کےپیش امام اور کالعدم سپاہ صحابہ کےمقامی سرغنہ نذیر معاویہ سمیت 45 نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ مبینہ ٹاؤن گلزارہجری میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور حملہ آوروں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔