
ملتان،علامہ امجد جوہری فرزند علامہ طالب جوہری کے خلاف ایف آئی آر درج
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) علامہ طالب جوہری کے فرزند علامہ امجد جوہری کے خلاف ملتان میں ایف آئی آر درج کرلی گئی لیکن ملک بھر میں کالعدم سپاہ صحابہ کے اورنگزیب فاروقی اور دیگر گستاخان مولا علیؑ پر کئی درخواستوں کے باوجود کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ایک سازش کے تحت کالعدم تکفیری اور ناصبی تنظیموں اور ان کے کارکنوں کی جانب سے شیعہ علماء اور ذاکرین پر توہین صحابہ کی جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی جارہی ہیں ۔ اس ہی سلسلے میں ملتان کے رہائشی محمد سلمان ولد محمد اکرم نے علامہ امجد جوہری کے خلاف تھانی کپ میں ایف آئی آر درج کروائی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں عمر فیض قادری ملعون نے کردیا رسول ؐ وآل رسولؐ کی بدترین گستاخی کا اعلان
ایف آئی آر میں علامہ امجد جوہری پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے 25 محرم بمطابق 3 ستمبر کو ملتان میں ایک مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے صحابہ کی توہین کی ہے۔

حیرت انگیز طور پر ملک بھر میں شیعہ علماء اور ذاکرین کے خلاف فوری طور پر جھوٹے الزامات کے باوجود ایف آئی آرز کا اندراج کیا جارہا ہے لیکن کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد اورنگزیب فاروقی سمیت دیگر گستاخوں کی ویڈیوز ثبوت کے طور پر فراہم کرنے کے باوجود ان کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی جارہی۔
ملک بھر میں بسنے والے شیعیان حیدر کرار اور اہل بیتؑ سے محبت کرنے والے اہل سنت شدید غصے کا شکار ہیں اور سوال کررہے ہیں کہ کیا ریاست ان تکفیری دہشتگردوں اور ناصبیوں کی پشت پناہی میں مصروف ہےیا پھر یہ دہشتگرد تکفیری ٹولہ ریاست سے بھی زیادہ طاقتور ہوگیا ہے۔