جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں آیۃ اللہ سید ابو القاسم الخوئی کی ۳۳ویں برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
جامعۃ الکوثر کے استاد مولانا اشرف حسین آخوندزادہ نے آیت اللہ العظمی الخویی کی زندگی اور ان کی ہمہ جہت شخصیت کے حوالے سے مختصر خطاب کیا
شیعہ نیوز : جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں آیۃ اللہ سید ابو القاسم الخوئی کی ۳۳ویں برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، تعزیتی ریفرنس کا انعقاد المصطفی آڈیٹوریم جامعۃ الکوثر میں کیا گیا، جس میں جامعہ کے طلاب و اساتذہ کے علاوہ جید علماء کرام اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ تلاوت کلام پاک کا شرف قاری منھال قنبر نے حاصل کرتے ہوئے اپنی خوبصورت آواز اور بہترین انداز سے حاضرین کے دلوں کو نور کلمات الٰہی سے روشن کیا۔ جس کے بعد جامعۃ الکوثر کے استاد مولانا اشرف حسین آخوندزادہ نے آیت اللہ العظمی الخویی کی زندگی اور ان کی ہمہ جہت شخصیت کے حوالے سے مختصر خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دشمن اپنے قیدیوں کے انجام کا خود ذمہ دار!، ابو عبیدہ
آیت اللہ الخوئی کے شاگرد اور امام جمعہ مرکزی جامع مسجد سکردو بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری اور کراچی سے آئے معروف عالم دین علامه شيخ ناصر مهدوی نے کلیدی خطاب کیا۔ دونوں شخصیات نے بہترین انداز میں آیت اللہ الخوئی کی خدمات اور ان کی منفرد علمی شخصیت کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس تعزیتی ریفرنس کا اختتام قلب عالم امکان، حضرت امام زمان عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی سلامتی اور آپ عج کے ظہور میں تعجیل کی دعا کے ساتھ ہوا۔