پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بقول رسول ﷺباغی ،کو صحابی بنا کر علامہ شہنشاہ نقوی کے خلاف مقدمہ درج

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معروف عالم دین و خطیب نشترپارک علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے خلاف لاہور میں توہین صحابہ کا جھوٹا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے یو ای ٹی سوسائٹی میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے شجرہ طیبہ و شجرہ خبیثہ کی وضاحت کی اور شجرہ خبیثہ میں موجود افراد کے نام بتائے جس بنا پر علامہ شہنشاہ نقوی پر توہین صحابہ کا مقدمہ درج کروادیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں کسی انسان یا ادارے کو کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ بلا وجہ کسی انسان کی آزادی کو سلب کرے:علامہ ساجد نقوی

مقدمہ خالد محمود نامی شخص نے لاہور کے تھانہ ستوکتلہ میں درج کروایا ہے اور پولیس کی جانب سے مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعہ1997 W-11 شامل کی گئی ہے۔

علامہ شہنشاہ نقوی کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر
علامہ شہنشاہ نقوی کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر

واضح رہے کہ سعودیعرب سمیت بھارتی ایجنسی را کی فنڈڈ کالعدم جماعتوں سپاہ صحابہ ، لشکر جھنگوی سمیت کئی تکفیریوں اور ناصبیوں کی جانب سے شیعہ علماء بالخصوص علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے خلاف منظم نفرت انگیزمہم چلائی جارہی ہے جس کا حقیقت سے تعلق بھی نہیں ہے۔ لیکن ریاستی ادارے ان دہشتگردوں اور ملک میں فرقہ واریت پھیلانے والوں کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button