
اہم پاکستانی خبریں
کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ، ایک جاں بحق، کئی زخمی
شیعہ نیوز: ضلع کرم کے علاقہ بوشہرہ اور مالی خیل کے مابین زمین کے تنازع پر فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ شام شروع ہوگیا، جو تاحال جاری ہے، جس میں خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ علاقہ بالش خیل پر بھی راکٹ سے حملہ کیا گیا جس میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، اور پیواڑ و تری منگل کے علاقوں میں بھی فائرنگ شروع ہوگئی ہے۔ فریقین کے بیس زخمیوں کو اب تک مختلف ہسپتالوں میں پہنچایا گیا ہے۔ فائرنگ کے ان واقعات اور کشیدہ صورتحال کے باعث میں شاہراہ پر آمدورفت بند ہوگئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر جاویداللہ کا کہنا ہے کہ فائربندی کے لئے کوشش جاری ہیں اور فریقین کے عمائدین بھی فائر بندی کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔