
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
فوری خبر، جعفر طیارمیں فائرنگ سے ایک مومن زخمی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی کے علاقے ملیر کی شیعہ نشین آبادی جعفر طیار میں فائرنگ سے ایک مومن کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔فائرنگ کا واقعہ جعفر طیار کے علاقے غازی چوک پر پیش آیا جہاں فائرنگ سے ایک مومن زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق دو موٹرسائکلوں پر سوارچار افراد نے جعفر طیار کے علاقے غازی چوک پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک مومن زخمی ہوگیا۔ زخمی مومن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔